حیدرآباد 3نومبر(یو این آئی) تلنگانہ کی حکومت اسکولی تعلیم کے نظام میں اصلاحات کا ارادہ رکھتی ہے ۔ اس نے تیسری جماعت سے تمام اسکولوں میں تلگو کو لازمی بنانے کا
منصوبہ تیار کیا ہے ۔
اسکولی سطح پر تلگو زبان کو فروغ دینے کیلئے تیسری جماعت سے تلگو کی تعلیم لازمی قرار دی جائے گی اور چوتھی جماعت سے انگریزی کو لازمی قرار دیا جائے گا ۔